ENGLISH

حیوانی تہذیب خاندان کی اکائی تباہ کرنا چاہتی ہے : قاضی حسین احمد

امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ مغرب ہماری خاندانی اکائی کے خاص مورچے کو تباہ کرنے کے منصوبے بنا رہاہے - انسانیت کو حیوانی تہذیب کے غلبے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم خواتین کو تعلیم دیں - عورت مرد کے درمیان مقابلے کی فضا حیوانی تہذیب کے کارپردازپیدا کررہے ہیں.
ان خیالات کااظہار انہو ں نے ’’ تحفظ حقوق نسواں اور ہماری بقا مضبون خاندان ‘‘ کے موضوع پر اجتماع عام کے دوران ہونے والی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا - قاضی حسین احمد نے کہاکہ خواتین کا یہ عظیم الشان اجتماع اس لحاظ سے منفرد حیثیت کا حامل ہے کہ اس میں شامل خواتین اسلامی اصول معاشرت کی مکمل پاسداری کے ساتھ ایک دینی اور سیاسی فریضہ انجام دے رہی ہیں - یہ جماعت اسلامی کا اعجاز ہے کہ کوئی دوسری تنظیم اس قسم کا پروگرام مفید نہیں بنا سکی - انہوں نے خواتین کو ان کے عزم و استقلال پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بارش اور کیمپوں کے گرنے کے باوجود ان کا پروگرام کی جگہ پر قائم رہنا اس بات کا غماز ہے کہ وہ ان مجاہدوں کی مائیں اور بہنیں ہیں کہ جو کبھی اپنے مورچے سے نہیں ہٹے - انہوں نے کہاکہ مغرب ج ہمارا یہی خاندانی مورچہ تباہ کرنا چاہتاہے جبکہ امریکہ اور یورپ کے انصاف پسند فرد ہمارے خاندانی نظام کی پناہ چاہتے ہیں -
 


اکانفرنس سے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج تمام انسانیت دہشت گر دی سے لر زاں ہے اور اسی لئے افغانستان اور عراق پر بموں کی بارش کردی گئی -انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر فر انس میں مسلم بچیوں کے سروں پر سکارف اور مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی لگادی گی جو کہ اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف اور انسانی مذہبی آزادی پر قدغن ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس ،فوج میں کام کرنے والی خواتین کے سر پر سکارف یا ساڑھی کا پلو اوڑھنے کی حو صلہ شکنی کی جا رہی ہے اور خواتین کا مردانہ نما لباس کو یونیفارم قر ار دے دیا گیا ہے اس کا مقصد معاشرے کو دو حصوں میں تقسیم کرنا اور آگے چل کر خانہ جنگی کر وانا ہے-
کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عائشہ منور نے حلقہ خواتین کی تعلیمی‘ سیاسی اور دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی- انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوام کو تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حلقہ خواتین نے اس جہاد میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شمولیت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم کو خاندانوں کی تعلیم خیال کرتی ہیں-
خواتین کانفر نس میں وزیر اعظم کی خو اتین کی مشیر نیلو فر بختیار اور سوڈان سے ڈاکٹر احسان الغبشاوی نے لگ الگ پیغامات میں خواتین کانفرنس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا