ENGLISH

اجتماع عام کی تیاریاں: ناظم اجتماع کی بریفنگ
جماعت اسلامی پاکستان نے مینار پاکستان لاہور پر اجتماع عام کی اجازت نہ ملنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے یکم تا تین اکتوبر کواضاخیل پارک جی ٹی روڈ پشاور میں کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جانے والا کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا- ناظم اجتماع اور امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد اپنی ٹیم سمیت اجتماع عام کی جگہ پر منتقل ہو گئے ہیں جہاں وہ نوشہرہ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پراضاخیل پارک میں 17کنال ار اضی پر تقر یباً پانچ لاکھ افر اد کے تین دن رہائش کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں -

ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم اجتماع میاں مقصود احمد نے کہا ہم نے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کے لئے دو میلین مرد و خواتین کی حاضری کا ہدف مقرر کیا ہے - انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں 7ہزار سے زائد خواتین کی رہائش کا بھی الگ سے انتظام کیا جا رہا ہے -مرد و خو اتین کی رہائش گاہ فر شی نشستوں پر مشتمل ہوگی -اضا خیل پار ک میں ملک کے چار وں صوبوں اور آزاد کشمیر سے آنے والے مہمانوں کو یہاں پر بسائی جانے والی خیمہ بستی میں طعام و قیام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ اجتماع گاہ میں 7ہزار افر اد کے بیٹھنے کا پنڈال بنایا گیا ہے‘ جسے بوقت ضر ورت رہا ئش گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا - اجتماع میں شریک افر اد سے فی کس 15روپے زر تعاون وصول کیا جائے گاجسکے عوض شرکاء کو تین وقت کا کھانا انکے کیمپوں میں فراہم کیا جائے گا-کھانے کی پکوائی کے لئے چار سو پکوائی کے کار یگر وں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں-پنجاب بھر سے دس ہزار من بالن دیگوں کی پکوائی کے لئے مطعم میں لایا جا رہا ہے -
میاں مقصود احمد نے کہا کہ صحت کے عالمی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 30بیت لخلاء بنائے گے ہیں جبکہ بیک وقت پانچ ہزار افراد کے وضو کے لئے انتظامات کیے گے ہیں-پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے سو بستر وں پر مشتمل ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جس میں چو بیس گھنٹے پچاس سے زائد ڈاکٹر ڈیوٹی سر انجام دیں گے-اجتماع گاہ میں بجلی کی سپلائی کے لئے جماعت اسلامی نے اپنی مدد آپکے تحت جنر یٹر حاصل کیا ہے جس سے اجتماع گاہ کو بجلی سپلائی کی جائے گی‘جبکہ پانی کی ضر ورت کو پورا کر نے کے لئے مدت سے خراب ٹیوب ویل کو اپنی مدد آپ کیے تحت مرمت کر لیا گیا ہے اور مزید 4چھوٹے بڑے بور کیے گے ہیں- مواصلاتی ضروریات کے لئے1ٹیلی فون کی لائنز پر مشتمل منی ٹیلی فون ایکسچینج بھی قائم کی گی ہے اور ایک ہزارپبلک ٹیلی فون بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں-
ناظم اجتماع کے مطابق پانچ سو دوکانوں پر مشتمل ایک چھوٹا بازار بھی قائم کیا گیا جا رہا ہے جہاں ارزاں نرخوں پر کھانے پینے اور دیگر اشیاء دستیاب ہونگی اور دوسرے شہر وں سے آنے والے اپنے شہر کی مصنو عات کو متعارف کر وا سکیں گے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں اس اجتماع کی اجازت نہ دے کر ایک بڑی معاشی سرگرمی سے بھی صوبائی درالحکومت کو محروم کیا ہے - انہوں نے واضح کیا کہ اس بازار میں قائم کی گی دوکانوں پر دینی جماعتوں کی جانب سے جن ملٹی نیشنلز کمپنی کی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی گی ہے ان کی فر و خت کرنے کی ممانعت ہوگی- کر اچی ،ملتان ،بہاولپور اور دیگر شہر وں سے آنے والے جن قافلوں نے لاہور میں اجتماع کے لئے ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ کر وائی تھی ان کو پشاور لیجانے کے لئے لاہور سے جماعت اسلامی خصوصی بسوں کے ذریعے انہیں پشاور اجتماع گاہ تک لیکر جائے گی اسی طر ح پشاور سے بھی اجتماع گاہ تک شٹل سروس چلائی جائے گی - اجتماع گاہ تک رہنمائی کے لئے لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گے ہیں-
میاں مقصو د احمد نے بتایا کہ اجتماع گاہ کی سیکورٹی حزب المجاہدین کے چاک و چوبند جوانوں کے سپرد کی گئی ہے اور اسکے لئے کسی بھی حکومتی ادارے کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں ہیں - جماعت اسلامی کے پندرہ سو کارکن اجتماع کی سیکورٹی کے فر ائض سر انجام دیں گے- علاوہ ازیں پورے اجتماع گاہ میں 2 الیکڑ انک کیمرے لگائے گے ہیں جن سے اجتماع گاہ میں ہونے والی ہر کارروائی پر نظر رکھی جا سکے گی -متحدہ مجلس عمل اور دیگر سیاسی و مذہبی قائدین اور خصوصی مہمانوں کے لئے اجتماع گاہ ہی میں ایک خصو صی گوشہ’’اکرام العلماء‘‘ کے نام سے قائم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہز ار کے قریب بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لئے بھی اجتماع گاہ کے قریب اور پشاور شہر میں مختلف ہو ٹلوں اور ریسٹ ہائوسز میں خصوی طور پر انتظامات کیے گے ہیں-
اجتماع گاہ کی کارر وائی کو انٹر نیٹ پربراہ راست دکھانے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے صحافیوں کو اپنے اپنے اداروں میں خبریں بھجوانے کے حوالے سے میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جہاں انہیں انٹر نیٹ اور فیکس و فون کی تمام سہولیات فراہم کی جا ئیں گی