|
اجتماع عام میں وانا کے خونی فوجی آپریشن
کے خلاق قرارداد منظور
اضا خیل پارک : جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی
آ پریشن کے خلاف سینئر وزیر صوبہ سرحد سراج الحق نے ایک قرارداد پیش کی.
اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت قبائل
کی توہین پر ان سے معافی مانگے اور علاقے میں برطانوی اور امریکی فوجی اثر و
رسوخ بند کیا جائے - آ پریشن میں شہید ہونے والے قبائلی شھدا کے لواحقین کو
معاوضہ دیا جائے - بلڈوز کیے گئے گھروں اور دکانوں کو سرکاری خرچ پر دوبارہ
تعمیر کیا جائے - گرفتار قبائلیوں کو رہا کیا جائے اور ان پر قائم مقدمات
واپس لیے جائیں –
قراردار میں مزید کہا گیا کہ قبائل کی آ زاد حیثیت کو تسلیم کرتے ھوئے ان کے
مشورے سے انگریز کے کالے قوانین ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے تاکہ وہاں پر
اسلامی طرز معاشرت رائج ہو سکے - قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ پولیٹیکل
ایجنٹ کے ظالمانہ اختیارات ختم کیے جائیں اور ان کے فیصلوں کو عدالتوں میں
چیلنج کیا جائے اور اعلی عدالتوں کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا
جائے - قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائل کے نامزد کونسلوں کا سلسلہ ختم
کیا جائے اور اس کے بجائے وہاں پر بالغ رائے دہی کی بنیاد پر انتخابات کرائے
جائیں اور اس کے نتیجہ میں قبائل کونسلیں بنائی جائیں -
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ایک علیحدہ قرارداد پیش کی جس میں
3 سال سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی حالت زار پر تشویش کااظہار کرتے
ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ یہ پاکستانی جو کیمپوں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی
گزار رہے ہیں ان کی فی الفور واپسی کا انتظام کیا جائے - ایسے پاکستانی جو
واپس آ چکے ہیں ان کی شہریت اور دیگر شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے - |