ENGLISH

 
 
 
جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع ارکان2 نومبر سے شروع ہو گا ۔ انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
لاہوریکم نومبر2007 ء جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع ارکان آج مورخہ2 نومبر کو ملتان روڈ پر شامکی بھٹیاں کے مقام پرشروع ہو گا ،جو 4 نومبر تک جاری رہے گا ۔ اس اجتماع میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے25 ہزار مردو خواتین رجسٹرڈ ارکان جماعت اور پانچ ہزار برادر تنظیموں کے ارکان شرکت کریں گے ۔ اجتماع کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ اجتماع کے لیے 6 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا اور 22 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیاہے ۔ جس میں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ 500 معذوراور بزرگ افراد کے لیے آرم دہ کرسیاں اور صوفہ سیٹ لگائے گئے ہیں اور وہیل چیئرز کا اہتمام کیا گیاہے ۔سٹیج کے ساتھ پریس گیلری بنائی گئی ہے ۔ 30 ہزار افراد کے بیٹھنے کے لیے وسیع پنڈال بنایا گیاہے ۔ اجتماع کے شرکا کی ضروریات کے مطابق تمام انتظامات کیے گئے ہیں ۔ قیام کے لیے ڈویژن کی بنیاد پر 16 قیام گاہیں بنائی گئی ہیں جن کے ساتھ چھ سو فلیش سسٹم ٹائلٹ بنائے گئے ہیں ۔ معذور افراد کے لیے کموڈ سسٹم خصوصی طور پر تیارکرائے گئے ہیں ۔ شرکا کے کھانے اور ناشتے کے لیے مطبخ قائم کیا گیاہے ۔ خواتین کے لیے نشست گاہ اور رہائش گاہوں کا الگ انتظام کیا گیاہے ۔ خواتین کے ساتھ آنے والے دو ہزار بچوں کے لیے پلے گراونڈ بنایا گیاہے جہاں ان کے کھیل وغیرہ کا سامان مہیا کیا گیاہے ۔ کھانے پینے کی اشیاءاور دیگر مصنوعات اور مکتبوں کے سٹال سج گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کو روشن رکھنے کے لیے لائٹس کا اہتمام کیا گیاہے ۔ بجلی فیل ہونے کی صورت میں جنریٹر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پوری اجتماع گاہ میں جراثیم کش سپرے کیا گیاہے ۔ حزب المجاہدین کے ایک ہزار نوجوانوں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔
 
جماعت اسلامی کے اجتماع ارکان کے حوالے سے ناظم اجتماع میاں مقصود احمد کی پریس کانفرنس
 
جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اجتماع میں شرکت کی تیاریاں مکمل کرلیں/خواتین کارکنان کو بریفننگ
 
جماعت اسلامی پاکستان کا سہ روزہ کل پاکستان اجتماع ارکان و امیدواران رکنیت 2 نومبر سے 4 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا
 
اجتماع ارکان کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے جماعت اسلامی کراچی کے ضلعی امراء کا اجلاس
 
سید منور حسن کی زیر صدرارت اجتماع ارکان کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی
 
لیاقت بلوچ کی زیرصدارت منصورہ میں4،3،2نومبرکوکل پاکستان اجتماع ارکان وامیدواران کے انعقادکےحوالے سےاجلاس
 
امیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد31 اکتوبر کو شامکی بھٹیاں کا دورہ کرکےسہ روزہ اجتماع ارکان کے انتظامات کا جائزہ لیں گے
 
اجتماع ارکان میں 25 ہزار مرداور5 ہزارخواتین ارکان شرکت کریں گی
 
اجتماع ارکان کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے ناظم اجتماع میاں مقصود احمد نے 30 کمیٹیاں بنا دیں