|
اضاخیل پارک : جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام دوسرے روز بارش کے
باوجود مقررہ وقت پر شروع ہو ا- پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت
اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید منور حسن نے جماعت اسلامی کی چار
سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں ایم ایم
اے نے بڑی کامیابی حاصل کرکے جنرل مشرف کے اس دعوی کو غلط ثابت کر دیا ہے
کہ’’ صرف دو فیصد پاکستانی علما کے ساتھ ہیں-‘‘ عوام نے بتادیا کہ سمان
پر تھوکنے والے کے اپنے چہرے پر تھوک واپس گیا - انہوں نے کہاکہ عراق اور
افغانستان میں امریکہ کی حمایت کر کے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا اور ان
کی چوکھٹ پر سجدہ ریز حکمرانوں نے ایٹمی پروگرام کے بانی اور پاکستان کو
بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر قدیر کو صرف امریکی
خوشنودی کے لیے بدنام کرنے کی کوشش کی- انہوں نے کہاکہ کشمیر پر یو ٹرن
لینے والے یہود و ہنود کے گماشتے ہیں لیکن دنیا میں جبر کی حکومتیں اور
بلٹ پروف لوگ بپھرے ہوئے لوگوں کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتیں - انہوں نے
کہاکہ جب لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں پھر نہ وردی رہتی ہے اور نہ تخت و تاج
محفوظ رہتے ہیں اور وردی کے ساتھ ساتھ چمڑی بھی اترتی ہے -
گزشتہ چار سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال میں
خواتین کی تعداد 11 سے بڑھ کر 16 ہو گئی ہے جبکہ خواتین کارکنوں کی تعداد
57 سے بڑھ کر 95 ہو گئی ہے جبکہ مرد کارکنوں کی تعداد 490 سے بڑھ کر 742
ہو چکی ہے - جماعت اسلامی کے اجتماعات میں شرکا کی تعداد میں اضافہ
ہورہاہے - مسجد مکتب سکیم کے تحت محروم طبقے کے بچوں کو تعلیم سے راستہ
کرنے کی کوشش کی ہے - حلقہ خواتین نے 21 فہم قر ن 80 ترجمہ قر ن اور 13
ناظرہ قر ن کے مراکز قائم کیے - اس دوران 358 دروس قر ن چار بڑے شہروں
میں قر ن انسٹی ٹیوٹ قائم کیے - حلقہ خواتین کے مراکز سے بائیس ہزار
طالبات نے استفادہ کیا جبکہ اب بھی ایک ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں - پورے
ملک میں کمیونٹی سکولز کا جال بچھایا گیا ہے - سیاسی سیل اور خواتین
کمیشن لبرل ازم اور سیکولرازم کے خلاف برسرپیکار ہے - انہوں نے کہاکہ
حلقہ خواتین نے اس مقصد کے لیے دس کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جن میں غریب
بچیوں کی شادیاں جہیز بکس ماہانہ وظائف مجاہدین کشمیر جہاد و جذبہ جہاد
کو زندہ رکھنے کے مراکز شامل ہیں - خواتین نے اس دوران تقریباً دو لاکھ
کتب تقسیم کی ہیں - انہوں نے کہاکہ تحریک محنت نے اس چار سالہ دور میں دو
کروڑ روپے کی ساڑھے تین لاکھ کتب تقسیم کی ہیں - اس دوران جان محمد عباسی
مولانا گوہر رحمن نعیم صدیقی مولانا عنایت الرحمن مولانا مصاحب حسین
مولانا عبدالحق ہزاروی مولانا غلام محمد بھچر مولانا صادق حسین محترمہ ام
زبیر بیگم سید ابوالاعلی مودودی محمد حسین انصاری عبدالرشید احمد نور مغل
جسارت کے محمود احمد مدنی این ایل ایف کے پاشا گل ہم سے رخصت - انہوں ان
مرحومین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا -
اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلی زبیر احمد گوندل نے اجتماع کے شرکا
سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مودودی کاسب سے کامیاب تجربہ اسلامی
جمعیت طلبہ ہے - ج ملک بھر میں تین ہزار سے زائد بنیادی یونٹس اور 7 ہزار
کارکن طلبہ کی خدمت اور جدوجہد کے مختلف عنوانات کے تحت برسرپیکار ہے -
تعلیم سے جہاد کے میدانوں اور سیاست و تحقیق کے میدانوں میں سب سے گے ہے
- انہوں نے کہاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور رضائے الہی کا حصول
اسلامی جمعیت طلبہ کا مقصد ہے - اس نے ہمیشہ لبرل ازم و سیکولرزم کے گے
بند باندھا - اس ملک میں پیشہ ور آمریت ہو یا بنگلہ دیش نامنظور کی تحریک
اس تنظیم کے نوجوانوں نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا - انہوں نے
کہاکہ عالمی دہشت گرد امریکہ نے پوری دنیا اور امت مسلمہ کو معاشی اور
تہذیبی کنٹرول میں حاصل کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے - انہو ں نے کہاکہ
یہ سازش ج کی نہیں ازل سے ہے اور ج ہمارے حکمران بھی ان کے ساتھ ہو چکے
ہیں لیکن ملک کے نوجوانوں اس بات پر متفق و متحد ہیں کہ موجودہ حکومت کی
پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہیں - انہوں نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی آرڈی
نینس واپس لیا جائے - زبیدہ جلال اور سندھ کے وزیر تعلیم عرفان اللہ مروت
کو ہٹایا جائے - انہوں نے کہاکہ فوجی مریت نے بھی نوجوانوں کی وجہ سے
تعلیمی نصاب میں تبدیلی واپس لی ہے - ہم آغا خان بورڈ کو بننے نہیں دیں
گے - انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے لیے’’ سب سے پہلے
پاکستان ‘‘کا نعرہ لگایا گیا ہے - اجتماع عام سے جمعیت طلبہ عربیہ کے
منتظم اعلی کاشف شیخ نے بھی خطاب کیا اور جنرل پرویز مشرف کی طرف سے
مدارس پر چھاپوں کی شدید مذمت کی. |