ENGLISH

امریکہ کے غلاموں کے لیے پاکستان  میں کوئی جگہ نہیں

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر سینیٹر محمد ابراہیم نے جماعت اسلامی کے اجتماع کے دوسرے روز اضا خیل پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امریکہ اور وزیرستان میں جنرل پرویز مشرف کو کامیابی نہیں مل سکتی- شکست دونوں کا مقدر بن چکی ہے - انہوں نے کھاکہ بش کے ایک ٹیلی فون پر ڈھیر ہو جانے والے جرنیل کہتے ہیں کہ پاکستان میں رہنے والے چیچن عرب اور دیگر مسلمان غیر ملکی ہیں - انہیں وزیرستان میں بسنے کاحق

نہیں مگر ہم سوال کرتے ہیں کہ جن امریکیوں کو پاکستان میں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور جیکب باد کے ہوائی اڈے سپرد کیے گئے ہیں کیا وہ پاکستانی ہیں ؟
جماعت اسلامی کے نائب امیر اور رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے اجتماع عام میں ’’ پاکستان سمت اور منزل کی تلاش ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع عام میں عوام میں بیداری کی جو تحریک پیدا ہو گی وہ جنرل پرویز مشرف کی وردی کو بہا کر لے جائے گی - ہم کسی کو ملک کے اسلامی تشخص اسلامی قوانین ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے - جنرل پرویز مشرف کا ایجنڈا امریکی ایجنڈے کی تکمیل اور پاکستان میں اسلامی قوتوں کا راستہ روکنے کی ان کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور متحدہ مجلس عمل ایک بڑی قوت کے طور پر نمودار ہوئی - اسی طرح مستقبل میں بھی وہ دینی قوتوں کا راستہ نہیں روک سکیں گے - انھوں نے کہاکہ پہلے بھی جنرل ایوب خان نے امریکی ایجنٹ بن کر پاکستان کو امریکہ کی طفیلی ریاست بنانے اور یہاں لادین ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش کی مگر ج یہاں کوئی ایک بھی فرد ایوب خان کا نام لیوا نہیں ہے - یہی حال جنرل پرویز مشرف کا بھی ہوگا -
جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی فرید احمد پراچہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کلمہ طیبہ کا نظام سیاست اور حکومت کا بہترین طریقہ ہے - اس نظام نے فرقوں میں بٹی قوم کو متحد کر کے متحدہ مجلس عمل کی شکل میں ایک پرچم تلے جمع کر دیا ہے - جماعت اسلامی نے قیام پاکستان کے بعد سے مسلسل تحریکوں کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ اس کے نظریاتی کارکنوں کی موجودگی میں پاکستان کو لادینیت اور سیکولر ازم کیطرف نہیں جایا جا سکتا- سید ابوالاعلی مودودی کی پیشگوئی کے مطابق وہ دن دور نہیں جب سوشلزم کو ماسکو سے دیس نکالا ملنے کے بعد اب سرمایہ دارانہ نظام کو واشنگٹن میں پناہ نہیں ملے گی - بش اور بلیئر کے انجام کا وقت بالکل قریب ہے -
کانفرنس سے ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلوبلائزیشن امریکی استعمار کے غلبے کا ذریعہ بن چکی ہے - ماضی میں اس سلسلے میں ہمارے خدشات کو بعض لوگ فرضی قرار دیتے تھے مگر ج یہ ایک مسلمہ حقیقت بن چکے ہیں - امریکی استعمار اب معاشی غلبے کے ساتھ ساتھ فوجی غلبے کے لیے کوشاں ہے - ئندہ بیس سال امریکی استعمار کے پھیلائو اور اس کی مزاحمت کا دور ہو گا - عالمگیر استعمار کا ردعمل بھی عالمگیر ہو گا - اکیسویں صدی محض ایک نئی صدی نہیں بلکہ تاریخ کے پرانے دور کا اختتام اور نئے دور کا غاز ہو گا -