|
وردی اور صدارت ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے:
پروفیسر غفور احمد
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے اضا خیل پارک نوشہرہ
میں جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں ’’ ئینی و سیاسی جدوجہد اور
ہم‘‘ کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے اور
ان کی سنگینی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے کیونکہ حکمران ملک کو ئین اور عوام کو
ان کے بنیادی حقوق دینے پر تیار نہیں - جماعت اسلامی اپنے قیام کے اول روز سے
ہی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے کوشاں
ہے - انھو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے راستے میں رکاوٹیں
کھڑی کرنے کی کوشش کی مگر اللہ تعالی کا شکر ہے کہ تمام تر الزامات کے باوجود
وہ کبھی جماعت اسلامی پر ہاتھ نہیں ڈال سکے - اگر کبھی ایسی کوشش کی بھی گئی
تو اعلی عدالتوں میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا - انہوں نے کہاکہ اس کی
بنیادی وجہ یہ ہے کہ جماعت نے ہمیشہ اپنی جدوجہد کو ئین اور قانون کے دائرے
کے اندر رکھا ہے - حکمرانوں کے شدید تشدد اور اشتعال انگیزی کے باوجود کبھی
ئین قانون اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا - ہمارے لوگ وزیر مشیر ارکان
پارلیمنٹ اور دیگر عہدوں پر بھی رہے مگر کبھی بھی کسی بددیانتی کا الزام نہیں
لگایا جا سکا اور نہ کبھی کسی ریفرنس کو نوبت ئی ہے - انہوں نے کہاکہ ہمارا
اجتماع عام منظم اور پرامن رہا جس کو مخالفین نے تسلیم کیااوراس کی تعریفیں
کیں مگر موجودہ حکمرانوں نے خری وقت میں لاہور میں اجتماع کی اجازت نہ دے کر
کوشش کی کہ متبادل انتطام نہ ہو سکے مگر اللہ تعالی کا شکر ہے کہ جماعت کی
قیادت اور کارکنوں نے شب و روز محنت کر کے حکومت کی سازش کو ناکام بنا دیا -
پروفیسر غفور احمد نے کہاکہ قیام کے وقت جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد
انتہائی محدود تھی مگر انہوں نے اپنا فرض سمجھ کر ملک میں اسلامی دستور کی
تحریک چلائی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا- ایوب خان نے شبخون مار کر اقتدار
پر قبضہ کر لیا - اس کے بعد بار بار فوجی طالع زما اقتدار پر قابض ہوتے رہے
مگر ملک و قوم کے مفاد کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکے - انہوں نے کہاکہ جنرل
پرویز مشرف نے اقتدار سنبھال کر جو سات نکاتی چارٹر قوم کو دیا تھا اس کے ایک
بھی نکتے پر عمل نہیں کیا گیا - اس کے بعد اب 3 دسمبر کو وردی اتارنے کی حتمی
تاریخ سے تین ماہ قبل ہی اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے سازیں شروع کر چکے ہیں
مگر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجہ میں انشاء اللہ وہ دن دور
نہیں جب یہاں اسلامی انقلاب برپا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق ملیں گے - |